پنجاب میں اجتماعی قربانیوں اور موشیی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

مویشی منڈیاں شہری حدود سے باہرلگائی جائیں گیں۔ منڈیوں میں سپرے کئےجائیں گے۔ شہریوں کو صحت کی بنیادی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت نے سفارشات مرکز کو ارسال کردیں۔

لاہور ( تیز ترین ) پنجاب حکومت نےاجتماعی قربانیوں اور موشیی منڈیوں کےلئے ایس اوپیز جاری کردی ہیں۔حکم نامے کے مطابق مویشی منڈیاں شہری حدود سے باہر لگائی جائیں گیں۔ منڈیوں میں حفاظتی سپرے کئے جائیں گے۔ بچوں اور بزرگوں کا مویشی منڈیوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ جب کہ شہری حدود میں جانور لانے اور قربانی کرنے کے لئے محکمہ صحت سے جاری کردہ بنیادی احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی انسداد کرونا کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں عیدالضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں لگانے اور مدرسوں سمیت مختلف مقامات پر اجتماعی قربانیاں کرنے سے متعلق ایس اوپیز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں گیں، جب کہ شہری حدوں میں کوئی جانور فروخت نہیں کیا جائے گا۔ شہری حدود سے باہر مویشی منڈی لگانے کی جگہوں کی نشاندہی متعلقہ ڈویژنل کمشنرکریں گے۔ مقررہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مدرسوں سمیت ہر جگہ پر اجتماعی قربانی کی اجازت ہوگی، اور اس کیلئے اجازت نامہ کمشنر سے حاصل کرنا ہوگا۔ منڈیوں میں ماسک ، گلوز اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ بچوں اور بزرگوں کا مویشی منڈیوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.