امریکہ نے چین کے خلاف بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ میں امریکہ نے ہندوستان اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو

امریکہ ( تیز ترین )  امریکہ کا چین کے خلاف بھارت کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کا فیصلہ۔  بھارت اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعہ پر امریکہ کی جانب سے بھارت کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازعہ میں امریکہ نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیاء میں اپنی افواج بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ چینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کی افواج مناسب طور پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ردعمل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ویتنام، انڈونیشیا، ملیشیا، فلپائن اور بحیرہ جنوبی چین جیسے ممالک کے لئے خطرہ ہیں۔ اس لئے ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ امریکی فوج کو درست موقع پر مثبت نتائج کے لئے استعمال کیا جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.