معلوم نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں۔ علی محمد خان

تیل کی قیمتیں بڑھانے کا وقت درست نہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی

اسلام آباد ( تیز ترین )  تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک کیوں بڑھائی گئیں۔ تیل کی قیمتیں بڑھانے کا وقت درست نہیں۔ بجٹ سیشن چل رہا ہے اور ابھی بجٹ منظور بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ مجھے علم نہیں کہ کیوں اچانک قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہو۔ اسی لئے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی ہوں گیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے کابینہ اجلاس میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ بہتر ہوتا اگر کابینہ میں تیل قیمتیں بڑھانے پرمشاورت کرلی جاتی۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہیں۔ جب دنیا میں قیمت کم ہوئی وزیراعظم نے فوری ریلیف دینے کیلئے قیمتیں کم کرنے کا حکم دیا اور اب دنیا بھر میں اضافے کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت اب بھی خطے میں سب سے کم ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.