ترکی، بغاوت کرنے والے 121 ملزمان کو عمر قید کی سزاسنا دی گئی۔

ناکام بغاوت سے متعلق 289 میں سے 15 مقدمات پر کاروائی جاری ہے۔ ترک وزیراعظم

انقرہ ( تیز ترین ) ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے 121 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ کی عدالت نے قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں 121 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
یاد رہے کہ 2016 میں صدر رجب طیب اردوان کی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں 248 افراد مارے گئے تھے۔ ترک وزیراعظم کے مطابق ناکام بغاوت سے متعلق 289 میں سے 15 مقدمات پر کاروائی جاری ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے 3 ماہ سے مقدمات معطلی کے شکار تھے، جن کا رواں ماہ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.