بھارت میں 4000 پائلٹس کے پاس جعلی لائسنس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی واچ ڈاگ نے بھی 4000 پائلٹوں کے لائسنز مشکوک ہونے کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی قومی ایئرلائنز اور انڈوگو ایئرلائنز کے 2 پائلٹس کو گرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپوٹس

دہلی ( تیز ترین ) بھارت میں 4000 پائلٹس کے پاس جعلی لائسنس ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ بھارتی شہری ہوابازی کے واچ ڈاگ نے 4000 پائلٹوں کے لائسنز مشکوک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی قومی ایئرلائنز اور انڈوگو ایئرلائنز کے2 پائلٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی قومی ایئرلائنز سمیت دیگر ایئرلائنز کے 4000 تک پائلٹس کے لائسنس مشکوک اور جعلی ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی شہری ہوابازی کے واچ ڈاگ نے 4000 پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ اعتراف اس وقت کیا گیا جب بھارت میں دو پائلٹ گرفتار کئے گئے۔ ان دو پائلٹس میں بھارتی انڈوگو ایئرلائنز کی معطل لیڈی پائلٹ پرمیندرکور کو جعلی مارک شیٹ دکھانے اور بھارتی قومی ائیرلائنزکے کیپٹن جے کے ورما کو لائسنس لینے کے لئے جعلی مارک شیٹ پیش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بھارتی شہری ہوابازی کے مطابق گرفتار ان دو پائلٹس کے علاوہ مزید دو پائلٹس میناکشی سہگل اور سوران سنگھ کے لائسنس بھی مشکوک ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.