پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا۔ آئی ایس پی آر

بھارتی جاسوس ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدودکے اندر ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں مارا گیا۔ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ( تیز ترین) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ بھارتی جاسوس ڈرون کو ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں مارا گیا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئےپایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دنیا کی طاقتور پاک فوج کے چاک وچوبند جوانوں نے بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ بھارتی ڈرون 850 میٹر پاکستانی حدود کے اندر آگیا تھا۔ جس پر پاک فوج نے فوری طور پر اس کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے 8 جاسوس ڈرون گرائے ہیں۔ اس سے قبل 5 جون کو  پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر 500 میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا۔ فوج نے بروقت کاروائی کر کے مار گرایا گیا۔ 29 مئی کو پاک فوج نے 1ہفتے کے دوران دوسرا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 700میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا تھا۔ 27 مئی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون گریا تھا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک خلاف ورزی کرتے پایا گیا تھا، جسےگرا دیا گیا۔ اس سے قبل رواں سال 9 اپریل کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے گرایا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.