چین کرونا ویکسین بنانے میں کامیابی کے قریب

ویکسین کے دو کامیاب تجربات کے بعد تیسرے آخری تجربے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چینی طبی ماہرین

بیجنگ ( تیز ترین) چین کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کے میں کامیابی کے قریب پہنچ گیا۔ ویکسین کے دو کامیاب مراحل کے بعد تیسرے آخری مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ویکسین کو پوری دنیا کیلئے مئوثر بنانے کے لئے غیرملکی رضاکاروں پر آزمائش کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق چین کی دو دوا ساز کمپنیاں کرونا کی ویکسین کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ ان دو کمپنیوں کی ویکسینز میں سے ایک ویکسین کے دو مراحل میں کامیاب تجربات مکمل کئے جاچکے ہیں۔ اوراب تیسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں نے (سی این بی جی) کمپنی کی ویکسین کا 1200 صحت مند رضاکاروں پر تجربہ کرلیا ہے۔ جس کا ان رضاکاروں پر کوئی نقصان نہیں ہوا، بلکہ انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ اب اس کمپنی نے غیرملکی رضاکاروں پر آزمائش کے لئے تلاش شروع کردی ہے، تاکہ ویکسینز کو پوری دنیا کے لئے مؤثر بنایا جاسکے۔
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کو پہلے دو کامیاب تجربات کے بعد اس لیے دنیا بھر کے لیے مئوثر قرار نہیں دیا جاسکتا کہ وائرس اپنی بقاء کیلئے ساخت بدل رہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.