پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ، شہید بھائی کے غم میں بہن بھی انتقال کر گئیں۔

سیکورٹی گارڈ حسن کے شہادت کے غم سے نڈھال بہن بھی فورت ہوگئیں۔ دونوں بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

کراچی ( تیز ترین ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈ حسن کی بہن بھی ان بھی فوت ہوگئیں۔ سیکورٹی گارڈ حسن کے شہادت کی خبر سن کر غم سے نڈھال بہن بھائی کی شہادت کا غم برداشت نہ کر سکیں۔ دونوں بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
 ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کے دوران حسن نامی سیکورٹی گارڈ جام شہادت نوش کر گیا۔ واقعہ کے بعد جب یہ خبر حسن شہید کے گھر پہنچی تو خبر سننے اور غم سے نڈھال ہونے کے بعد حسن کی بہن بھی انتقال کر گئیں۔ شہید حسن اور اس کی بہن کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ کراچی کے علاقے لیاری میں ادا کی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.