اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف

پٹرول کی قیمت یکمشت 25 روپے بڑھ جانا بہت زیادہ اضافہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔ وفاقی وزیر

اسلام آباد ( تیز ترین ) اسد عمر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بول بڑے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت یکمشت 25 روپے بڑھ جانا بڑا اضافہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے میں شامل نہیں ہوں۔ وزارت خزانہ نے تمام محرکات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہوگا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عشائیے کے نمبرز گنے جارہے تھے۔ موجودہ بجٹ وزیراعظم کے الیکشن سے زیادہ اکثریت سے منظور ہواہے۔ اپوزیشن کے تمام دعوے اور تجزیے غلط ثابت ہوئے۔
حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت 25 روپے 58 بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایا ہے۔ پیٹرول کی قیمت اضافہ کے بعد 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.