اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے میں بھارت ملوث ہے. عمران خان

بھارت نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے یہ بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ حملے میں بھارت ملوث ہے۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خطاب سے قبل ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سبب اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خطاب کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران اپوزیشن بینچ مکمل طور پر خالی نظر آئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کر کے ہمیں ایک بہت بڑے سانحے سے بچا لیا ہے۔ کیونکہ بھارت نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لیے بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بہت زیادہ اسلحہ لائے تھے۔ اُن کا ایک مقصد تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں جا کروہان موجود لوگوں کو یرغمال بناتے اور جو جس طرح ممبئی میں بہت بڑی دہشت گردی ہوئی تھی، بالکل اسی طرح کا پلان کر کہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی یہ وہی کرتے اور اسی طرح بے قصور لوگوں کو قتل کرتے اور عدم استحکام کی فضا بناتے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.