دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان

حملہ ناکام بنانے والے ہر شہید کو 25 لاکھ روپے دیں گے۔ زخمیوں کی بھی مالی امداد کی جائے گی۔ مورقف تاجر اور بروکرعقیل کریم ڈھیڈی

کراچی ( تیز ترین ) معروف تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ حملہ ناکام بنانے والے ہر شہید کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے دیں گے۔ جب کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے میرے خیال سے انہیں انعام ضرو ملنا چاہیے۔ انہیں 18000 روپے کے بجائے 30000 روپے تنخواہ ملنی چاہیے۔ اگر ہم اپنے ان بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے تو یہ دہشت گردی کا اچھے سے مقابلہ کریں گے۔ معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے۔ اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کر کےحملہ ناکام بنایا۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ بھاری اسلحہ کےساتھ 4 دہشت گردوں حکمہ آور ہوئے تھے۔ رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا۔ حملے کے دوران اور بعد میں بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.