ملک بھر کے تعلیمی ادارے 7 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ متوقع

وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کی گئی ہیں

اسلام آباد ( تیز ترین ) ملک بھر کے تعلیمی ادارے 7 جولائی سے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے کانفرنس 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی۔ جس میں یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا، تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث مؤخرکردی گئی ہے۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہوگی، جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولے جانےکا فیصلہ متوقع ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے لیے خصوصی ایس او پیز تشکیل دی جائیں۔
یاد رہے کہ مطابق کرونا وائرس کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے 13 مارچ کی شام سے اب تک بند ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کرونا وباء کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی اور لاکھوں طلباء کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر کے تقریباً بیس فیصد نجی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ اساتذہ کو بے روزگاری کے عفریت کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.