سوات میں 45 سالہ خاتون نے شادی سے انکار کرنے والے آدمی کوگولی مار دی۔

بریکوٹ مینا بازار میں نیلم نے بازار میں فائرنگ کر کے 40 سالہ دکاندار کو قتل کردیا۔

سوات ( تیز ترین) سوات میں خاتون نے شادی سے انکار پر آدمی کو گولی مار مار دی۔ خاتون نے بازار میں فائرنگ کر کے مبینہ طور پر دکاندار کو قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے بریکوٹ مینا بازار میں خاتون کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 40 سالہ دوکاندار قتل ہوا ہے۔ قتل کے واقعہ کے فوراََ بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ ملزمہ نیلم نے 40 سالہ حسین علی کو شادی سے انکار پر قتل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ نیلم نامی خاتون جس کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے جو کہ 40 سالہ دکاندار حسن علی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔ مرحوم حسن علی نے شادی سے انکار کردیا تھا، جس پر خاتون اشتعال میں آگئیں اور اس نے بازار میں فائرنگ کر کے حسن علی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق حسن علی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ قاتلہ کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی گئی۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.