میں نے پوری کوشش کی ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ الجھاؤ نہ ہو۔ شاہ محمودقریشی

اگر وہ ملتان کے کسی معاملے میں مجھ سے مشاورت کر لیتے تو بہتر ہوتا کیونکہ وہاں کے مقامی حالات ان سے بہترمیں سمجھتا ہوں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد( تیز ترین ) مییری پوری کوشش رہی ہے کہ جہانگیر ترین کے ساتھ الجھاؤ نہ ہی ہو۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر اپنے اور جہانگیر ترین کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ میں نے پوری کوشش کی کہ جہانگیرترین کے ساتھ الجھاؤ نہ ہو۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جب جہانگیر ترین کے بیٹے نے الیکشن لڑا، ہم نے تب بھی مکمل طور پر ان کا ساتھ دیا۔ ہمیشہ ہر موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ بدلے میں ہمیں بھی یہی توقع تھی کہ جہانگیر ترین بھی ہمارے ساتھ تعاون کریںگے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے حلقے میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ میری خواہش تھی کہ وہ بھی ایسا ہی کرتے۔ اگر وہ مجھ سے ملتان کے کسی معاملے میں مشاورت کر لیتے تو بہتر ہوتا کیونکہ وہاں کے مقامی حالات میں ان سے بہتر سمجھتا ہوں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.