بھارت کے پاور پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع بجلی کے پلانٹ میں دوران مرمت دھماکہ ہوا۔ 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

تامل ناڈو ( تیز ترین ) بھارت کے پاور پلانٹ میں خوفناک دھماکہ سے متعدد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔  تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع بجلی کے پلانٹ میں دورانِ مرمت دھماکہ ہوا ے۔ آخری اطلاعات تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ تامل ناڈو میں واقع ایک پاور پلانٹ میں ہوا۔ دھماکہ پاور پلانٹ کے پانچویں یونٹ میں ہوا جہاں انجینئرز اور مزدور معمول کی مرمت  کے کام میں مصروف تھے۔ دھماکے کے بعد 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ درجنوں افراد بری طرح زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کو سیل کیا جا چکا ہے۔ زخمی افراد کی بری طرح جھلسنے کی اطلاعات ہیں اور ان کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.