پی ٹی اے کی جانب سے “پب جی” گیم پر پابندی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے”پب جی” گیم پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن نے “پب جی” گیم پر عارضی پابندی عائد کردی۔ پی ٹی اے نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر “پب جی” گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔  پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ پب جی گیم پرپاکستان بھرمیں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے اس گیم کی وجہ سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔  پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیم کی وجہ سے کئی نوجوان خودکشی بھی کر رہے ہیں جب کہ اس کی وجہ سے نوجوانوں کے وقت اور صحت کا ضیاں ہورہا ہے۔

 پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد اب اس حوالے سے والدین اور لوگوں کے تاثرات لیے جائیں گے کہ وہ اس فیصلے سے خوش ہیں یا نہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.