اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ انتظامیہ کے اختیارات عدالت کا دائرہ اختیار نہیں. فیصلے کا متن

اسلام آباد ( تیز ترین ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے اختیارات عدالت کا دائرہ اختیار میں نہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین مکمل طورپرانتظامیہ کا اختیارہے، عدالت کی اس معاملے میں مداخلت آئینی توازن میں بگاڑ پیدا کرسکتی ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کو کوئی شک نہیں کہ انتظامیہ عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ ہمیں اپنے منتخب نمائندوں اوران کی نیت پرشک نہیں کرناچاہیے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.