وزیراعظم عمران خان کے لئے معاملات کافی مشکل ہو گئے ہیں۔ اوریا مقبول جان

عمران خان کو بتا دیا گیا ہے کہ اپنی جگہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔ دسمبر میں چہرے نہیں نظام بدلو والا معاملہ ہوگا۔ سینئر صحافی اوریا مقبول جان کا دعویٰ

اسلام آباد ( تیز ترین ) سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان کو تین نام دیے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا گیا ہے کہ اپنی جگہ اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں۔ اس دسمبر میں چہرے نہیں نظام بدلو والا معاملہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لئے معاملات کافی مشکل ہوگئے ہیں۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے اور عمران خان حالات کنٹرول نہیں کر سکیں گے۔
اوریا مقبول جان کا کہنا ہےکہ دسمبر میں چہرے نہیں نظام بدلو والا کوئی معاملہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے تین نام رکھے گئے ہیں۔ اور وہ تینوں نام تحریک انصاف سے ہی ہیں۔ ان تین ناموں میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل ہیں۔ وزیراعظم کو کہا گیا ہے کہ خیر و عافیت اسی میں ہے کہ جو 2 سے 3 سال رہ گئے ہیں، وہ ان میں سے کسی ایک کےساتھ ہی گزاریں۔ جب کہ انہیں یہ گارنٹی دی گئی ہے کہ اس دوران شریف اور زرداری خاندان کو دوبارہ سے سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ مارچ 2021 تک کچھ نہ کچھ تبدیلی آئے گی۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانا بہت آسان تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، لیکن کہا گیا کہ اگر آپ نے جنوبی پنجاب صوبہ بنایا تو پھر لاہور میں ن لیگ کی حکومت آجائے گی۔ عمران خان کو اسی بات کا ڈر ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.