نجی ائرلائین سرین امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے اڑان بھرے گی۔

کورونا کے باعث امارات میں پھنسے پاکستانی شہری اب نجی ایئرلائن سرین کے ذریعےوطن واپس آ سکتے ہیں۔

دبئی ( تیز ترین ) کرونا کے سبب پھنسے پاکستانی اب متحدہ عرب امارات سے نجی ائر لائین سرین کے ذریعے وطن واپس آ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے مختلف ممالک نے سفری پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے جس کے باعث ملک میں داخل ہونے یا باہر جانے پر پابندیاں عائد ہیں۔ لیکن اب دنیا بھر میں بتدریج ان پابندیوں میں نرمی کی جانے لگی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق کرونا وباء کے باعث متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی خوشخبری سنائی گئی ہے کہ وہ پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن سرین پر سفر کر کے وطن واپس جا سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اماراتی حکام کی جانب سے امارات میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو نجی ایئرلائن کے ذریعے ملک واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس ضمن میں یو اے ای میں سرین ایئرلائین کے مینیجر سہیل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات اور پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی چارٹرڈ پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.