کراچی ائیرپورٹ کےلئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے طیاروں کے پھسلنے کا خطرہ ہوگا۔ فائربرگیڈ کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد ( تیز ترین) کراچی ائیرپورٹ کے لئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش کے امکان کے پیشِ نظر محکمہ فائر برگیڈ کو ہر قسم کی ہنگامی صورت حال کے لئے تیار رہنے کی ہدات کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہو گیا، جس کے باعث کراچی میں موسلادھار اور مسلسل بارش ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں دو دن وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ کراچی شہر میں تیزآندھی اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ائیرپورٹ حکام کو متوقع ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ فائربرگیڈ کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔ موسلادھاربارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ فائربرگیڈ میں ہائی الرٹ کی وارننگ دی گئی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.