کویت سے 8 لاکھ بھارتی باشندوں کو بے دخل کرنے کی تیاریاں

غیر ملکیوں بارے قانون بنائےجانے کے بعد کویت مین صرف 30 فیصد غیر ملکی رہ سکیں گے۔

کویت ( تیز ترین ) کویتی حکومت نے غیرملکی افراد کی تعداد 30 فیصد تک محدود کرنے کا قانون پا کر لیا ہے۔ کویت کی موجودہ آبادی 43 لاکھ ہے جس میں سے غیر ملکی افراد کی تعداد 30لاکھ اور مقامی آبادی 13 لاکھ کے قریب ہے۔ مملکت میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کے لیے ماضی میں بھرپور آوازیں اُٹھائی جاتی رہی ۔ لیکن حالیہ وباء کرونا کے بعد کویت میں اس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار خاص طور پر بھارتی اور بنگلہ دیشی شہریوں کو ٹھہرایا گیا ہے اور انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کے لیے کویتی باشندوں نے سوشل میڈیا پر تحریک بھی چلائی۔ کویت کی قومی اسمبلی نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو مملکت سے لاکھوں  تارکین وطن کی ملازمتیں ختم کر کے انہیں واپس بھیجنے کے لیے ایک بل تیار کر رہی ہے۔ اس بل میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ مملکت میں بھارتی باشندوں کی گنتی 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہو گی۔ بل منظور ہونے کی صورت میں کویت سے 8 لاکھ بھارتی ملازمین کو نکال دیا جائے گا۔ کیونکہ اس وقت کویت میں تارکین وطن میں سرفہرست بھارتی باشندے ہیں جن کی گنتی ساڑھے چودہ لاکھ سے زائد ہے۔ کویت کی اسمبلی سے پندرہ فیصد تک غیر ملکیوں کے قانون کے منظوری کی صورت میں صرف ساڑھے چھ لاکھ بھارتیوں کو رہنے کی اجازت ہو گی۔ جب کہ 8 لاکھ بھارتیوں کو کویت چھوڑنا پڑے گا۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.