سپین کی کل آبادی کے 95 فیصد لوگ کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ

سپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے۔

میڈرڈ ( تیز ترین ) عالمی وباء کرونا کے وار جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وباء سے اسپین کی کل آبادی کے 95 فیصد لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کرونا وائرس کے بارے میں سپین میں کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سپین کی کل آبادی کا صرف 5 فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹ میں شائع کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی 95 فیصد آبادی اب بھی کرونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے۔ جب کہ ہرڈ امیونٹی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کوئی ویکسین دی جائے۔ یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ اسپین بھر میں 61 ہزار سے زائد افراد کے نمونے لئے گئے جس سے یوں لگتا ہے کہ یورپی ملکوں میں کرونا کے سلسلے میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.