کراچی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لیاقت آباد میں گرنے والی عمارت کل ہی خالی کروائی گئی تھی

کراچی ( تیز ترین) کراچی میں پانچ منزلہ عمارت گرنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیاقت آباد میں واقع پانچ منزلہ عمارت گزشتہ کل ہی خالی کروائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد میں پانچ منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ سندھ ہوٹل کے قریب بتائی جانے والی پانچ منزلہ عمارت خستہ حال تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے عمارت گرنے کے واقعے میں کئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسے گزشتہ روز ہی خالی کرایا گیا تھا۔ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد پولیس کی نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عمارت گرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت گرنے کی وجہ سے آس پاس کی 2 عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.