آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے بجلی 14 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ

پہلے سے 300 یونٹ تک دی جانے والی بجلی کی سبسڈی کم کر کے صرف 50یونٹ تک کر دی جائے گی وزارت خزانہ

اسلام آباد ( تیز ترین ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے بجلی 14 فیصد مہنگی اور سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی کی سبسڈی کم کر کے صرف 50 یونٹ تک کر دی جائے گی۔ جب کہ 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سبسڈیز کے حوالے سے پالیسی حتمی کرنے کی پہلے ہی ہدایت جاری کرچکے ہیں۔ حکومت کو نیپرا ایکٹ میں ترمیم کیے بغیر اس ضمن میں قانونی رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق اب صرف احساس پروگرام کے تحت زرعی اراضی، آزادجموں و کشمیراورسابق فاٹا جیسے علاقوں کو سبسڈی دی جائے گی، جب کہ ابھی اس ضمن میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری اور قانون سازی کا عمل مکمل ہونا باقی ہے۔ مزید براں بجلی کی قیمتوں کے طریقہ کار میں بھی ایک بڑی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے کہ تمام صارفین کے لئے 20 ٹیرف کی طرح کم سے کم طے شدہ شرح ٹیرف سے ہٹ کر دس ٹیرف بجلی تقسیم کمپنیوں کے اوسط ٹیرف پر جائیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.