پاکستان کا کلبھوشن کو دوبارہ قونصلر رسائی دینے کا اعلان

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کو ملاقات کی پیشکش کی گئی ہے۔ پاکستانی قانون فیصلے کا از سر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان نے کلبھوشن کو دوبارہ قونصلر رسائی دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن  نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا ہے۔ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے۔ احمد عرفان کا کہنا تھا کہ بھارت معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرے۔ انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا۔ بھارت کو دوبارہ قونصلر رسائی کی پیشکش کی گئی ہے۔
بھارتی دہشت گرد کلبھوشن نے اپنی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والے مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کے مختلف منصوبوں میں ملوث رہا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.