بھارتی ہیکرز نے شاہ محمود قریشی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی۔

بھارتی ہیکرز کی جانب سے وزیر خارجہ کے وکی پیڈیا صفحے پر چھیڑ چھاڑ کر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) بھارتی ہیکرز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی۔ بھارتی ہیکرز کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے وکی پیڈیا صفحے پر چھیڑ چھاڑ کر کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ وزیرخارجہ و ورہنما تحریک انصاف نے منظر عام پر آ کر جھوٹی خبر کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منظر عام پر آ کر اپنے انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی جھوٹی خبر کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ بھارتی عناصر نے ان کے خلاف سازش کر کے اہل خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔ وکی پیڈیا پر ان کے نام سے موجود صفحے کی تفصیلات سے چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پھر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید اور مذمت کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.