انڈونیشین ائیرلائن پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی خواہشمند

انڈونیشیا کی “لائن ائیر” پاکستان سے پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ پاکستانی حکام سے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) انڈونیشیا کی ائیرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ انڈونیشین “لائن ائیر” پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہشمند ہے۔ پاکستانی حکام سے معاملات طے کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے قدم رکھنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ائیرلائن “لائن ائیر” کی جانب سے پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کی سفیر نے کی ہے۔ “لائن ائیر” اور پاکستانی ایوی ایشن حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ معاملات طے ہو جانے کے بعد انڈونیشیا کی لائن ائیر پاکستان سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد ہی لائن ائیر پاکستان میں آپریٹ کر سکتی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.