ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

بزرگ پنشنرز کو اگست کے ماہ سے اضافی پنشن ملے گی۔ کم از کم پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تین مہینوں کے ہزاروں روپے بقایا جات بھی ملیں گے۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ بزرگ پنشنرز کو اگست کے ماہ سے ہی اضافی پنشن ملے گی۔ کم از کم پنشن 6500 سے بڑھا کر 8500 کرنے کا اعلان کیا گیا تھاتین مہینوں کے بقایا جات بھی ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عید سے قبل بزرگ پنشنرز کو خوش خبری سنا دی گئی کہ اگست سے ان کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ریٹائرڈ بزرگ افراد کو اگست کے ماہ سے کم از کم 8500 روپے کی پنشن ملے گی۔ جب کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے اعلان کیا ہے کہ ای اوبی آئی ملازمین کو واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے بھی ادا کیے جائیں گے۔ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2000 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جب کہ رجسٹرڈ پنشنرز کو اب 8500 روپے پنشن ملے گی۔ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو گزشتہ تین مہینوں کے بقایا جات کی مد میں بھی دیے جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.