امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی کا حکم جاری کر دیا۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پی آئی کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہونے کے بعد قومی ائیر لائین کے لئے جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی کا حکم جاری کر دیا۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پی آئی کے پائلٹس کے لائسنس مشکوک ہونے کے بعد قومی ائیر لائین کے لئے جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرلائن کے لئے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ امریکہ نے پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے پر پابندی اس کی ائیرسیفٹی پر تشویش کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دئے جانے کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکہ کی طرف سے پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی امریکہ نے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کا خصوصی اجازت نامہ جاری کیا تھا، جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کو بنیاد بنا کر یورپ اور برطانیہ بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.