پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی خوش خبری مل گئی۔

ایشیاء کپ 2022 کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی خوش خبری مل گئی۔ ایشیاء کپ 2022 پاکستان مین منعقد ہوگا۔ جبکہ 2021 کا ایڈیشن سری لنکا میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایک طویل عرصے بعد کسی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کی خوش خبری مل گئی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو 2022 ایشیاء کپ کی میزبانی سونپ دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اراکین کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ پاکستان کو رواں برس کے ایشیاء کپ کی میزبانی کرنی تھی، تاہم اب 2022 کا ایشیاء کپ پاکستان میں ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے رواں سال ہونے والے ایشیاء کپ کو کرونا وائرس کے باعث منسوخ کردیا ہے اور اب ایونٹ کا انعقاد 2021 میں ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.