روس نے پانچ دن میں کرونا وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی وائرل دوا متعارف کرادی۔

یہ دوا”کرونا ویر” روس اور دنیا بھر میں وہ پہلی دوا ہے جو سارس اور کرونا وائرس کا علاج کرنے کے بعد اس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ آر فارما میڈیکل کمپنی کے ڈائریکٹرکا دعویٰ

ماسکو (تیز ترین ) روس کی آر فارما میڈیکل کمپنی نےپانچ دن میں کرونا وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی وائرل دوا متعارف کروا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس دوائی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا نام ” کرونا ویر” رکھا گیا ہے جو پانچ دن میں کرونا کے مریضوں کا علاج کر دیتی ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دوائی کے استعمال کے حوالے سے مقامی محکمہ صحت کی جانب سے بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ تصیلات بتاتے ہوئے “آر فارما میڈیکل کمپنی” کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ “کرونا ویر” روس اور دنیا بھر میں وہ پہلی دوا ہے جو سارس اور کرونا وائرس کا علاج کرنے کے بعد اس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس دوا کی تیاری کے بعد اس کا مئی میں کلینکل ٹرائل جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد کرونا کے 110 مریضوں پر اس کو استعمال کیا گیا تھا۔ جن افراد پر اس کا استعمال کیا گیا تھا، اُن میں سے 55 فیصد افراد نے ایک ہفتے کے دوران صحت یاب ہونا شروع کر دیا تھا۔ جب کہ باقی کے 55 افراد بھی 14 دن میں صحت یاب ہوئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.