وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کی کارکرردگی رپورٹ ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دی۔

حکومتی امور میں سستی اور تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہیں دی جائےگی۔ حکومتی ذرائع

اسلام آباد ( تیز ترین ) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی امور میں سستی اور تاخیری حربے دکھانے والے وزراء کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔ افسران کو کارکردگی دکھانے یا گھر جانے کا حکم سنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا۔ اس سے متعلق اب وزرا، مشیران، معاونین اور بیوروکریٹس کو حقائق بتانا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کارکردگی ریکارڈ اپنی ڈائری میں نوٹ کرنا شروع کر دیا۔ وزیر اعظم نے تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی اور اعلی افسران کو کہا کہ کارکردگی دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں ہوں یا ڈویژن، حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.