برطانیہ نے 60 ممالک کے لئے قرنطینہ قوانین میں نرمی کر دی، پاکستان، امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کے لئے 14 دن قرنطینہ کی شرط برقرار

پاکستان، امریکہ اور کینیڈین شہریوں کے لئے 14 دن کے لئے قرنطینہ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ

لندن ( تیز ترین ) برطانیہ نے 60 ممالک کے لئے قرنطینہ قوانین میں نرمی کر دی ہے، جب کہ پاکستان، امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں کے لئے قرنطینہ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔
فیصلہ سیاحت اور معیشت کی بہتری کے لئے کیا گیا ہے۔ برطانیہ نے ممکنہ طور پر پاکستان سے پابندی اس لئے ختم نہیں کی کیونکہ پاکستان میں ابھی تک کرونا کے مریض درج ہو رہے ہیں۔۔ تاہم دوسری طرف 60 ممالک سے برطانیہ کی طرف سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت کرونا وباء پوری دنیا میں پھیل چکی ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  دنیا بھر میں مہلک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ23 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جب کہ اس جان لیوا وباء سے اب تک 5 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.