چودھری شجاعت کی مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت

دونوں رہنماؤں میں جلد ملاقات متوقع، موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اتحاد سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع

اسلام آباد ( تیز ترین ) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر حکومت مخالف تحریک کے لئے متحرک،  پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کی دعوت دے دی۔ ذرائع کے مبطابق جلد ہی گجرات مین دونوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات متوقع ہے۔ حکومت مخالف اتحاد مضبوط کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔
تفصیلات کے جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور حکومت مخالف تحریک کےلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ق،  مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے رابطہ کرنے پر چودھری شجاعت نے انہیں گجرات میں ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے آج پیپلزپارٹی کے اعلیٰ قیادت آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امورپر بات چیت کی گئی۔ تینوں رہنماؤں نے این ایف سی ایوارڈ، 18ویں آئینی ترمیم پرغیرلچکدار مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ کرونا معاملے پرعمران خان کی نااہلی سامنے آگئی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں۔ بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

Facebook Comments

POST A COMMENT.