قازقستان میں کرونا سے زیادہ خطرناک بیماری پھیلنےکی اطلاعات

نمونیا جیسی وباء سے 1700 سے زائد افراد ہلاک، روزانہ سینکڑوں مریضوں کا اندراج ہونے لگا۔ چینی حکام نےخبردار کر دیا

نور سلطان ( تیز ترین) اسلامی مملکت قازقستان میں کرونا وباء سے بھی زیادہ خطرناک بیماری پھیلنے کی اطلاعات آئی ہیں۔ نمونیا جیسی وباء کے سبب 1700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ روزانہ سینکڑوں نئے مریضوں کا اندراج ہونے لگا۔ چینی حکام نے خبردار کر دیا۔
خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلامی ملک قازقستان میں کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک، ایک پراسرار نمونیا پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وباء کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک اور ہلاکت خیز ہے۔ اس بیماری کے باعث قازقستان میں رواں سال اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صرف گزشتہ ماہ جون میں 628 افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد نئے مریضوں کا اندراج سامنے آ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پراسرار نمونیا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح کرونا وائرس اموات سے کہیں زیادہ ہے۔ قازقستان میں واقع چینی سفارت خانے نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.