کورونا کی ممکنہ ویکسین تمام ضرورت مند ممالک کو ملنی چاہیے: بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا کی ممکنہ ویکسین  ضرورت مندوں کے بجائے زیادہ بولی لگا کر خریدنے والوں کو دی گئی تو  پھر طویل المدتی اور ہلاکت خیز  وبا کا سامنا ہوگا۔

واشنگٹن (تیز ترین) کرونا وائرس سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ  کورونا ویکسین کی تیاری میں پیش رفت ہوئی ہے۔ امید کہ ہے دنیا جلد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائے گی۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کرونا کی ویکسین اور دوائیاں تمام ضرورت مندوں کو ملنی چاہئیں اور ان ممالک میں دستیاب ہونی چاہئیں جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں بننے والی ویکسین  ضرورت مندوں کے بجائے زیادہ بولی لگا کر خریدنے والوں کو دی گئی تو  یہ ناانصافی ہوگی اور ہمیں ایک طویل المدتی اور ہلاکت خیز وباء کا سامنا کرنا ہوگا، دنیا کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو مساوی طریقے سے ادویات اور ویکسین کی فراہمی کا مشکل فیصلہ کرسکیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.