حکومت کاریٹائرمنٹ کے لئےعمر کی حد 55 سال کرنے پرغور

ملازمین کوقبل ازوقت پنشن، گریجویٹی دےکرریٹائرکیاجائےگا۔ وفاق کو سینئر ملازمین ریٹائرکرکےنوجوان بھرتی کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع

اسلام آباد ( تیز ترین ) حکومت نے ریٹائرمنٹ کے لئے عمر کی حد 55 سال کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کو قبل ازوقت پنشن، گریجویٹی دے کرریٹائرکیاجائےگا۔ سینئر ملازمین کو ریٹائر کر کےنوجوان بھرتی کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تا ہم اس حوالے سے تمام سرکاری ملازمین کے لئے نئی پالیسی بنائی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پیش کردہ دستاویزات کے مطابق قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے معاملے پرتین الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں۔ کمیٹیاں ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی تجاویزپیش کریں گی۔ تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.