حکومت نے یورپ کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن بحالی کے لئےاہم اقدام اٹھایا۔

پی آئی اے انتظامیہ اور یورپی یونین ایئر سیفٹی کے درمیان مشروط طور پر ورکنگ پلان بنانے پراتفاق ہوگیا۔ ذرائع

اسلام آباد ( تیز ترین) حکومت نے یورپ کے لئے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے۔  پی آئی اے انتظامیہ اور یورپی یونین ایئر سیفٹی کے درمیان مشروط طور پر ورکنگ پلان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے پروازوں پر یورپی ممالک میں پابندی کے خاتمے کے لیے جرمنی میں پاکستانی سفیر نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی ہے۔ جس میں پابندی کے خاتمے کیلئے پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو ورکنگ پلان دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں طے پایا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی کی جانب سے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کو ورکنگ پلان بنا کر دیا جائے گا۔ جس کے لیے وزارتِ خارجہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے سی ای او پی آئی اے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ ورکنگ پلان ایاسا سے ہونے والے مذاکرات کے نکات پر مبنی ہوگا۔ ورکنگ پلان میں6 ماہ میں ایاسا کو پائلٹس، ٹیکنیکل اسٹاف کی ہائرنگ اور مشتبہ لائسنس پر بھرتیوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات دی جائیں گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.