کرونا کی ویکسن آنے تک احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔ اسد عمر

کرونا کی ویکسین آنے سے پہلے اگر معمول کی زندگی کی طرف گئے تو کرونا دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

لاہور ( تیز ترین ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا کی ویکسن آنے تک احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ ویکسین آنے سے پہلے معمول کی زندگی پر چلے گئے تو وباء دوبارہ مزیدتیزی سے پھیل سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ عمران خان ہی کرتے ہیں۔ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ فہمیدہ مرزا سے کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں۔ اتحادیوں کے معاملات خود دیکھتا ہوں، انہیں کوئی شکایت نہیں۔ عبدالشکور شاد دلیر شخص ہے۔ اس نے لیاری میں بلاول کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے کو دیکھیں گے۔ 3 سال میں کراچی کی بجلی کی سپلائی میں 70 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.