پاکستان میں کرونا کی صورت حال بہتری کی طرف گامزن، ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

کرونا کے متاثرین کی موجودہ مریضوں کی تعداد 91 ہزار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران2521 نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ( تیز ترین ) پاکستان میں کرونا کی صورت حال بہتری کی طرف گامزن، ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے، جب کہ جان لیوا وائرس کے باعث 5197 افراد وفات پ چکے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2521 نئے مریضوں کا اندراج ہوا اور 74 افراد فوت ہوئے۔ پنجاب میں کرونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخواہ میں ایک ہزار87، بلوچستان میں 126، اسلام آباد میں 152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کرونا متاثرین جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک کے 733 اسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لئے سہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.