پنجاب حکومت کی طرف سے ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھلنے کا اعلان متوقع

ستمبر کے شروع میں پنجاب حکومت کی طرف سے ایس او پیز کے تحت تمام ریسٹورینٹس اور شادی ہال کھولے جا سکتے ہیں۔ حتمی منظوری این سی او سی کی جانب سے دی جائے گی۔ میاں اسلم اقبال

لاہور ( تیز ترین ) پنجاب حکومت کی طرف سے ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھلنے کا اعلان متوقع، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ستمبر کے شروع میں صورت حال کے جائزے کے بعد، تمام ایس او پیز کے تحت شادی ہال کھولے جا سکتے ہیں، حتمی منظوری این سی او سی کی جانب سے دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے پیر کے روز لاہور میں مارکی اور شادی ہالز مالکان کی احتجاجی ریلی میں پہنچ کر ستمبر کے پہلے ہفتے سے ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کھولنے کا اعلان کر دیا۔بعد ازاں ان سے سی سی پی او آفس میں میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور شادی ہالوں کی بندش سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا کہ شادی ہال کھولے جائیں۔ ہم ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہالوں کی بندش سے آپ کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے۔ ماہ ستمبر کے اوائل میں کرونا کی صورت حال کا جائزہ لے کر شادی ہال کھولنے کی تجویز این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.