پاکستان میں کرونا ویکسین کا تجرباتی عمل شروع کرنے کی خوش خبری

پاکستان میں کرونا ویکسین کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے۔ کلینیکل ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویکسین کی تیاری شروع ہوگی۔ ڈاکٹر عطا الرحمان

لاہور ( تیز ترین ) پاکستان میں کرونا ویکسین کا تجرباتی عمل شروع کرنے کی خوش خبری، چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ ہوگیا ہے، کلینیکل ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویکسین کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کو بڑی خوش خبری سنائی دی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا سے متعلق پاکستان میں صورتحال بہتر ہے اور اگر احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھا گیا تو اگلے 2 سے 3 ماہ میں کرونا وباء پر کنٹرول پالیں گے۔ ڈاکٹر عطاالرحمان کی جانب سے کرونا وائرس ویکسین کے حوالے سے بھی بڑا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا بتانا ہے کہ کرونا ویکسین سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ ڈریپ کو معاہدے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اور اب بس منظوری کا انتظار ہے۔ جیسے ہی ڈریپ کی جانب سے منظوری دی جائے گی پاکستان میں کرونا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا۔یہ پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا پہلا مرحلہ ہوگا۔ کلینیکل ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویکسین کی تیاری شروع کردی جائےگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.