کرونا کی ہزاروں جعلی نیگٹو رپورٹس جاری کرنے والا ہسپتال کے مالک بنگلہ دیشی شخص کوگرفتارکر لیا گیا۔

کرونا کی ہزاروں جعلی نیگٹو رپورٹس جاری کرنے والا ملزم بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوا۔

ڈھاکا ( تیز ترین ) بنگلہ دیش میں کرونا کی ہزاروں جعلی نیگٹو رپورٹس جاری کرنے والا ہسپتال کا مالک گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ طور پر بغیر ٹیسٹ کئے ہزاروں نیگٹو رپورٹس دینے والا شخص برقعہ پہن کر بھارت فرار ہونے لگا تھا کہ ریپڈ ایکشن بٹالین نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاکھوں بنگالیوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے ایک ہسپتال کے مالک کو بنگلہ دیشی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 42 سالہ محمد شاہد نامی شخص اپنے 2 نچی ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کو بغیر ٹیسٹ کے کلیئر قرار دیتا رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر کے ہسپتالوں میں 10500 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6300 رپورٹس بغیر ٹیسٹ کے جاری کر دی گئی تھیں۔ بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کے مطابق ریپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محمد شاہد برقعہ پہنے بھارت فرار ہونا چاہ رہا تھا، لیکن سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اس کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا کر گرفتار کر لیا۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں مجموعی طور پر1 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.