عامر لیاقت نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی بات کر دی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران استعفیٰ پیش کروں گا۔ عامر لیاقت

کراچی ( تیز ترین ) تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت نے استعفیٰ دینے کا ذکر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بھی دیگر پارٹی ایم این ایز کی طرح اب پارٹی سے تنگ آ کر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا ہے کہ “میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگا ہے، مل کر انہیں استعفیٰ دے دوں گا”۔


پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوعی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔ وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی عامر لیاقت کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے خلاف باتیں بھی کی جا چکی ہیں۔ اس سے پہلی بھی عامر لیاقت کراچی کے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مون سون بارشوں کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ یہ سب اپنے آپ کو کراچی والے کہتے ہیں، کیا انہیں نظر نہیں آرہا کہ پورے شہر کا کیا حشر ہو چکا ہے۔ تا ہم اب اسی صورت حال سے بے بس ہو کر انہوں نے استعفیٰ دینے کی بات کی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.