امریکی ماہرین نے کرونا کی تین ایسی علامات کا سراغ لگا لیا جو کرونا متاثرین کے تمام افراد میں پائی جاتی ہیں

کرونا متاثرین میں بخار، کھانسی اور سانس لیتے ہوئے دشواری جیسی علامات لازمی ہوتی ہیں۔ ادارے کی تحقیق

واشنگٹن ( تیز ترین ) امریکی ماہرین نے کرونا متاثرین کی تین ایسی علامات کا سراغ لگا لیا ہے جو کرونا متاثرین میں لازمی پائی جاتی ہیں۔ بخار، کھانسی اور سانس لیتے ہوئے سشواری محسوس ہونا ایسی تین علامات ہیں جو کہ کرونا وائرس کے شکار تقریباََ تمام افراد میں یکساں طور پر پائی جاتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بیماریوں کی روک تھام سے متعلق امریکی ادارے کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تین علامات ایسی ہیں جو کرونا کے مریضوں میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یوں تو کورونا کے مختلف مریضوں میں مختلف قسم کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، تاہم 3 علامات ایسی بھی ہیں جن کی شکایت کا سامنا تقریباََ تمام مریضوں کو ہوتا ہے۔  امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق بخار، کھانسی اور سانس لیتے ہوئے دشواری محسوس ہونا، جیسی علامات تقریباََ کرونا  کے تمام مریضوں میں پائی گئی ہیں۔ امریکی ادارے نے جنوری 14 اور اپریل 4 کے درمیان کرونا کا شکار ہونے والے 164 مریضوں کا لیب ٹیسٹ کیا، جس کے مطابق وائرس زدہ تمام افراد کو بخار، کھانسی اور سانس کی دشواری کا سامنا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.