ملک میں نجی تعلیمی ادارے 15ستمبر سے ہر صورت کھول دیں گے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر سے ملاقات ہوئی۔ نجی تعلیمی ادارے اور سکولوں کی کارکردگی سے خوب واقف ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ( تیز ترین ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھول دیں گے۔ ہم نجی سکولوں کی کارکردگی اور کردار سے خوب واقف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد کی قیادت ڈویژنل پریذیڈنٹ ابرار احمد نے کی۔ وفد نے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے 14 نکاتی ایجنڈے پربات چیت کی۔ وفد نے فواد چوہدری سے نجی اداروں کو ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی درخواست کی۔ ابرار احمد نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مالی مدد نہ کی گئی تو 80 فیصد ادارے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ تعلیمی اداروں کو کرونا سے متعلق حفاظتی سامان رعایتی قیمتوں پرمہیا کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی اسکولوں کی کارکردگی اور کردار سے خوب واقف ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھولا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.