مسلم لیگ کی تمام جماعتوں کے اتحاد سے نئی جماعت بنائے جانے کی سنجیدہ کوششیں۔

کچھ پرانے لیگیوں نے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) سینئر صحافی نے کہا ہے کہ ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا نام متحدہ مسلم لیگ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ متحدہ مسلم لیگ کے نام سے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو متحد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو متحد کر کے ایک متحدہ مسلم لیگ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سینئر صحافی حامد کی جانب سے اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔ حامد میر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے دھڑوں کویکجا کرنے کی سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں۔ یہ کوششیں کچھ پرانے لیگیوں اور خود مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ ماضی میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوششیں کی گئی تھیں، تاہم پرویز الہیٰ اور شہباز شریف کے اعتراضات کی وجہ سے اتحاد نہیں ہوسکا تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ  تحریک انصاف کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ اب جو مسلم لیگ کے دھڑوں کو یکجا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، تو ایسے تحریک انصاف کے لوگوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، آپ کے علاوہ بھی حل موجود ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.