پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ سمجھا۔ علی محمد خان

ہمارا نظام اتنا مضبوط ہے کہ کوئی بھی غدار شخص وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر بیٹھ ہی نہیں سکتا۔ وفاقی وزیر علی محمد خان

اسلام آباد ( تیز ترین ) پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ سمجھا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان کی جانب سے اس بات کی وضاحت کر دی گئی ہے۔  تحریک انصاف کی قیادت نے کبھی نوازشریف کو غدار نہیں کہا اور نہ ہی سمجھا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام اتنا مضبوط ہے کہ کوئی بھی غدار شخص وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر بیٹھ ہی نہیں سکتا۔ تاہم وضاحت دیتے ہوئے علی محمد خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر یہ تاثر دیا جا رہا ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔ ہم نے ایسا کبھی نہیں کہا اور نہ ہی کبھی ایسی سوچ رکھی ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو نا اہل کروانے میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ تحریک انصاف کے مختف وزراء اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے نوازشریف کے خلاف جنگ میں عمران خان کا ساتھ دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے یہی مؤقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کو لوٹا ہے، یا پیسے لے کر باہر بھیج دیئے ہیں۔ تاہم اس طرح کا بیان کسی پارٹی لیڈر کی جانب سے بھی سامنے نہیں آیا تھا۔ اس لئے یہ کہنا مناسب نہ ہو گا کہ تحریک انصاف نوازشریف کو غدار سمجھتی ہے۔ تاہم عوام میں تاثر پایا جا رہا تھا کہ نوازشریف نااہل اس وجہ سے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں ملک سے غداری کی تھی۔ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کبھی بھی نواز شریف کو خدانخواستہ نہ غدار کہا ہے نہ ہی ایسا سمجھا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.