آئندہ ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی

طوفان باد و باراں سے سیلاب، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے جیسے خظرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد ( تیز ترین ) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسلادھارطوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا، جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید طوفانی بارشیں ہوں گیں۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔ اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن، چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جنوبی پنجاب میں بھکر، خانیوال اور وہاڑی میں اکثر مقامات پرمسلسل بارشوں کی توقع ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.