ترکی نے آذربائیجان کو دفاعی معاونت کی یقین دہانی کرادی۔

ترکی کے دفاعی صنعت کے سربراہ کا یہ بیان آذربائیجان کے خلاف آرمینیا کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی کوششوں کے ردعمل میں آیا۔

استنبول (تیز ترین )  ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل ڈیمر کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی صنعت اپنے تجربے ، ٹکنالوجی اور صلاحیتوں کے ساتھ آذربائیجان کی مدد کے لئے تیار ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی دفاعی صنعت کے سربراہ نے اذربائیجان اور آرمینا کے مابین تنازعے کے متعلق اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کے کہ ہماری دفاعی صنعت اپنے تجربے ٹکنالوجی اور صلاحیتوں، مسلح ڈرونز سے لے کر ہمارے گولہ بارود اور میزائلوں اور ہمارے الیکٹرانک جنگی سسٹم تک ، ہمیشہ آذربائیجان کے اختیار میں ہے۔
یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کے صدر طیب اردگان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ
آذربائیجان پرکسی بھی حملے کے خلاف ڈٹ جانے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
آخری مصدقہ اطلاعات کے مطابق آرمینیا کی طرف سے شروع کی گئی جھڑپوں میں آذربائیجان کے 6 فوجی شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.